مرتضی مطہری (1920۔1979 ء) شہید مطہری و استاد مطہری کے نام سے مشہور چودہویں صدی کے شیعہ فقیہ، فلسفی، متفکر، قلم کار اور علامہ طباطبائی اور امام خمینی کے شاگردوں میں سے تھے۔ ان کا شمار اپنے دور کے ایران کے موثرترین شیعہ علماء میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ایران میں مارکس ازم کے تفکرات سے جوانوں کو دور رکھنے میں نہایت ہی اہم کردار ادا کیا۔ ایران میں ان کی تاریخ شہادت کو ٹیچر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔